پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں: امریکا
امریکا کا بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی حمایت
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کا حامی ہے اور روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ، چھٹیوں میں کلاس رومز کا استعمال، ہیڈ ٹیچر نے سرکاری پرائمری اسکول کو پیاز کے گودام میں بدل دیا
بھارتی پاکستان کشیدگی پر تبادلہ خیال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فون پر بات چیت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے جنوب ایشیائی پڑوسیوں پر جنگ بندی اور رابطہ قائم رکھنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر عابدہ پروین کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، مریم اورنگزیب
یوکرین جنگ پر امریکا کا مؤقف
امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی اور یوکرین جنگ پر امریکا کے مؤقف کی توثیق کی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا مجھے ریویو لینا چاہئیے ؟، رضوان اور زیمپا کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی روز سے جاری جنگی صورت حال کے بعد دس مئی کی شام جنگ بندی کا انعقاد ہوا تھا جس کے بعد بھی بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کی گئی۔
تاریخی جھڑپوں کا پس منظر
یہ 1999 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کارگل کے بعد شدید ترین جھڑپیں تھیں، لڑائی مکمل اور فوری روکنے کا اعلان غیر متوقع طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کیا تھا。








