بھارتی وزیراعظم ؟

نریندر مودی کا پس منظر
نریندر مودی کا بنیادی تعلق بھارتی انتہاء پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک آر ایس ایس سے ہے۔ نریندر مودی جنگی جرائم کا مرتکب ہے، وہ اصل میں اپنے ہی عوام کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا کر اس کا الزام پاکستان پر لگا کر اپنی مقبولیت میں اضافہ کرتا ہے اور دونوں ملکوں کے عوام میں بھی نفرت کو ابھارتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پر لاہور قلندرز کو بڑا اعزاز مل گیا
بھارتی حکومت کی دہشت گردی کے واقعات میں ملوثیت
بھارت کی مودی حکومت اکثر دہشت گردی کے سنگین واقعات میں ملوث رہی ہے، نہ صرف اندرون بھارت بلکہ بھارتی مقبوضہ کشمیر، کینیڈا، امریکہ اور یورپ میں بھی اس نے امن عمل سبوتاژ کر رکھا ہے۔ حالیہ پہلگام سانحے پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے پورے خطے کو جنگ کی جانب دھکیل دیا ہے۔ اپنے شہریوں کے تحفظ میں ناکامی پر چند منٹوں میں اس کا ملبہ پاکستان پر گرا دیا، کنٹرول لائن سے سینکڑوں میل دور پہلگام واقعہ میں ملوث کسی ایک شخص کو بھی گرفتار نہیں کر سکا اور نہ ہی پاکستان کے اس واقعہ میں ملوث ہونے کا ثبوت فراہم کر سکا۔ البتہ پاکستان پر حملہ کرکے معصوم جانوں کے قتل اور اب پاکستان کے دفاعی اور جوابی حملے کے نتیجے میں بھارت کی شکست اور بھارت کی معاشی و اقتصادی تباہی کی ذمہ داری بھی نریندر مودی اور اس کی بھارتیہ جنتا پارٹی پر عائد ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں بھارتی ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات، انتظامیہ کا موقف بھی آ گیا
عالمی برادری کا فرض
وقت کا تقاضا ہے کہ اقوامِ عالم مودی کے جرائم کا نوٹس لے بالخصوص بھارت کے امن پسند عوام نریندر مودی کو فی الفور حکومت سے برخاست کرے اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لائے تاکہ بھارت کے ساتھ ساتھ خطے اور دنیا کا امن مستحکم ہو سکے۔
نوٹ
یہ مصنف کا ذاتی نکتہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔