پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، سیاسی و اقتصادی استحکام سپرپاور بنادے گا: خرم نواز گنڈا پور

افواج پاکستان کی تعریف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بری، بحری و فضائی افواج نے بہترین جذبہ حب الوطنی ،حکمت عملی اور باہمی کوآپریشن سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ افواج پاکستان نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ باہر نکلیں گے اور بڑی تعداد میں نکلیں گے، ہماری تیاری پوری ہے:شعیب شاہین
سیاسی و اقتصادی استحکام
سیاسی و اقتصادی استحکام پاکستان کو سپرپاور بنادے گا۔ قوم فروعی اختلافات بھلا کر ترقی و استحکام کے لئے کام کرے۔ پاکستان کے کامیاب اور باوقار دفاع اور حفاظت پر افواج پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا توانائی شعبے کی اصلاحات کیلئے بڑا اقدام، بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے انڈپینڈنٹ مارکیٹ بنانے کی منظوری
قوم کا افواج پر فخر
پاکستان کا رسپانس، پیشہ وارانہ، ذمہ دارانہ اور بروقت تھا، پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن ہماری سرحدوں کی طرف میلی نگاہ نہیں اٹھا سکتا۔
حربی ٹیکنالوجی میں برتری
انہوں نے کہا 1971 یا 1965 نہیں 2025 ہے پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ حربی ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں ہے، پاکستان نے اپنی زمین، اپنی فضاؤں اور اپنے پانیوں کا بیک وقت دفاع کیا اور دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور پر نہیں مارنے دیا۔ اللہ رب العزت پاکستان میں اور اس کے عوام کی رہتی دنیا تک حفاظت فرمائے۔ آمین