سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان اور پاکستانی افواج کے گرویدہ

بھارتی جنرل کی تعریف
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعمال میں پاکستانی مسلح افواج کے گرویدہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان بٹ کوائن خریدے گا؟ کرپٹو کونسل کے چیئرمین بلال بن ثاقب کا بڑا اعلان
دنیا بھر میں خراج تحسین
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کے بھرپور ردعمل پر دنیا بھر میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے میں دبنے والوں میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل
آپریشن بنیان مرصوص
بھارتی جنرل آپریشن بنیان مرصوص کا ذکر پاک فوج اور چینی جنگی ساز و سامان کا بہترین استعمال سے کر رہے ہیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کا کہنا تھا کہ شاید جنگی ساز و سامان کا اتنا اچھا استعمال چینی خود نہ کرتے، جتنا پاک فوج نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا، فوٹیج سامنے آگئی
کامیابی کا اعتراف
پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی سازوسامان کو چین سے بھی بہتر استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس مہارت پر پاکستان کے بجائے چین سے لڑنا پسند کروں گا۔ کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی تعریف اب بھارتی سابقہ جنرلز بھی کر رہے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا نقطہ نظر
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کی باتیں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج پروفیشل ہیں۔