شکست سے دو چار بی جے پی نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

بھارتی حکمران جماعت کا نیا چال
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنگی میدان میں پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے پورے ملک میں دس دن کے لیے 'ترنگانہ یاترا' کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلبہ کی موجیں ، سکولوں میں چھٹیاں دینے کی تجویز آ گئی
یاترا کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 مئی سے 23 مئی تک جاری رہنے والی اس یاترا میں بھارتی لوگ اپنے ملک کے کونے کونے سے نکل کر آپریشن سندور میں حاصل کی گئی نام نہاد کامیابیوں کے قصے لوگوں کو سنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظم ٹرافی 2024-25 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
پاکستان کا منہ توڑ جواب
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاکستان نے جب بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت پر حملہ کیا تو دشمن چند گھنٹوں بعد ہی اپنے گھٹنوں پر آگیا۔ بھارت کے کہنے پر امریکی صدر ٹرمپ نے سیز فائر کا اعلان کیا۔
عالمی میڈیا کی رائے
دوسری جانب اگر جنگ میں کامیابیوں کی بات کریں تو دنیا بھر کا آزاد میڈیا افواج پاکستان کی جنگی حکمت عملی کی تعریف کر رہا ہے اور جدید بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے پر پاکستانی فضائیہ کی تعریف کی جا رہی ہے۔