ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
آپ کو آج کوئی دھوکا دینے کی کوشش کرے گا، ذرا بچ کر چلیں اور آج جہاں ذرا سا بھی شک دیکھیں اس سے دور ہو جائیں۔ آج مزاج غصے والا بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
تبدیلی والا ستارہ مسلسل آپ کو تیار رہنے کی وارننگ دے رہا ہے۔ یہ شاید ہر سطح پر آئے اور جو لوگ زور لگا کر اس کو روکنے کی کوشش کریں گے وہ مشکل میں آ سکتے ہیں، خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ننکانہ، سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 6 منشیات فروش ہلاک
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
تبادلے کا امکان موجودہ جگہ تبدیل ہو سکتی ہے۔ پرانے معاملات کسی نہ کسی ذریعے سے دوبارہ سامنے آنے والے ہیں، اس لئے آپ خود کو تیار رکھیں اور مخالفین سے دور ہی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج طلب
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
اللہ نے چاہا تو آج آپ کو اپنے کام میں آسانیاں ملیں گی اور جس طرف سے کوئی پریشانی آ رہی تھی، ان شاءاللہ وہ ختم ہو جائے گی۔ غیبی انداز سے صورتحال بنتی نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی شدہ خاتون کا بیک وقت 2 لوگوں سے معاشقہ، ایک عاشق نے چاقو مار کر قتل کردیا
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
جو کام کل تک بن نہیں پا رہا تھا، اب وہ ان شاءاللہ خودبخود ہو جائے گا۔ جب کام ہونے ہوتے ہیں تو اس کے سلسلے بھی خودبخود بن جاتے ہیں یہ اللہ پاک کی طرف سے ہوتا ہے۔ آپ فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی: وزیراعظم کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
وہ لوگ آپ کے مخالفین ہو گئے ہیں جو کل آپ کے دوست رہے ہیں۔ یہ صدمہ تو برداشت کرنا پڑے گا۔ آج غصہ آئے بھی تو کنٹرول کریں ورنہ بلاوجہ کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف پی ٹی آئی سمیت دیگر کی درخواستیں خارج کر دیں
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
جس کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکامی ملتی ہے، جیسے انجانی سی بندش کا شکار ہیں۔ مگر رکاوٹ روحانی حوالے سے کمزوری کی ہے، نماز پر توجہ دیں اور ہر طرح کے ناجائز کام سے توبہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
کاروباری حضرات سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ جو لوگ بے روزگار ہیں، اللہ نے چاہا تو آج ان کا کوئی سلسلہ بن جائے گا۔ رکاوٹیں ڈالنے والے آج خودبخود پچھے ہٹ جائیں گے ان شاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات میں سسرالیوں نے خاتون کوپیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ، بھائی کا پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی سے رابطہ، حنا پرویز بٹ کا فوری نوٹس
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
جو لوگ ازدواجی معاملات میں پریشان تھے، ان شاءاللہ اب وہ غیبی انداز سے اس میں سے نکل جائیں گے۔ مقدموں، انکوائری وغیرہ میں پھنسے ہوئے بھی آزاد ہو رہے ہیں۔ اچھا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 ماہ کی حاملہ: بانجھ خواتین کو معجزاتی طریقوں سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے بے نقاب ہوا؟
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
بے روزگار افراد کے لئے ان شاءاللہ اچھی خبر ہے۔ جس بھی طرف سے امید دلائی گئی تھی وہ پوری ہو سکتی ہے۔ آج آپ کو اپنے گھر والوں کی جانب سے بھی سکون حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان خرابی صحت کے باعث طویل رخصت پر چلے گئے
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
بیماری سے نجات ان شاءاللہ مل جائے گی، مگر توبہ اور صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ آپ خوش قسمت ہیں کہ تقدیر آپ کو بار بار اچھے اور اہم مواقع دے رہی ہے، اس سے فائدہ اٹھا لیں۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
اچھا دن ہے، ایک رکا ہوا کام ہونے کا امکان موجود ہے۔ شرارتیں کرنے والوں سے دور رہیں۔ کچھ اپنے آپ کو آج کسی مقصد کے لئے استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں، خیال کریں۔








