پاکستان نے بھارت کے 7 جہاز مار گرائے اور 25 اہداف کو انگیج کیا : ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک

پاکستان کی فضائی کامیابیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 7 جہاز مار گرائے اور 25 اہداف کو انگیج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل، گرفتاری کی مدت بڑھا کر 6 ماہ کردی گئی
بھارت کی ترسیل میں رکاوٹیں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ بھارت کی بہت ساری ویب سائٹس اور گرڈ اسٹیشنز بلاک کردیے گئے، بھارت کے جہازوں کو مکمل جام کردیا گیا جس کی وجہ سے وہ لاوارث اُڑ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق فٹبالر کو ایک ملک کا صدر بنا دیا گیا
سیاسی تبصرے
پروگرام میں شریک وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے مجبور ہوگیا جو پاکستان کی فتح ہے۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت ٹرمپ کی مداخلت سے مذاکرات پر راضی ہوگیا۔
سابق سیکرٹری خارجہ کا تاثر
دوسری جانب سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بھارت کے اپنے گلے پڑ گئی جس کی وجہ سے وہ شدید نفسیاتی دباؤ میں ہے۔