ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سامنے آگئی
روی شاستری کا انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) سابق بھارتی ہیڈکوچ اور کرکٹر روی شاستری نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دل یہ پکارے آجا پر ڈانس سے راتوں رات شہرت حاصل کرنیوالی عائشہ کا میٹرک میں 3بار فیل ہونے کا انکشاف
خاندانی زندگی کی ترجیح
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و کمیٹیٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی خاندانی زندگی کو ترجیح دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ اپنی بیٹی وامیکا اور بیٹے اکائے کو وقت دینا چاہتے ہیں۔ سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیلئے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ (ن) جرمنی کی جانب سے وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کے اعزاز میں عشائیہ
آئی پی ایل میں شرکت
دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی محض بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں اور آئی پی ایل میں کھیلتے رہیں گے۔
انوشکا شرما کا جذباتی پیغام
ویرات کوہلی نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انکی اہلیہ انوشکا شرما نے شوہر کیلئے جذباتی پیغام لکھتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آنسو یاد رکھوں گی جو تم نے کبھی نہیں دکھائے، وہ لڑائیاں جو کسی نے نہیں دیکھیں اور اس فارمیٹ کے لیے تمہاری غیر متزلزل محبت! میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں۔








