پاکستان فوج نے منہ توڑ جواب دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا: بیرسٹر سیف
مشرقی سرحد پر بھارتی غرور کو خاک میں ملانے کی کامیابی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 26ویں اور 27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے، ملک کو استحکام دینے کے لیے اور ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
بھارت کی بی ٹیم اور سکیورٹی ادارے
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مغربی سرحد پر بھارت کی "بی ٹیم" دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔ خیبرپختونخوا پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے بھارت کی "اے" اور "بی" ٹیموں کے خلاف متحد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مندر میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی 100 سے زیادہ لڑکیوں کو دفن کرنے والا شخص گرفتار
دہشتگردی کے خلاف عزم
انہوں نے کہا کہ بھارت خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اور دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔
پشاور کے حالیہ واقعے کی مذمت
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کی بی ٹیم کو سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔ دہشت گردوں نے گزشتہ روز پشاور میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ خیبر پختونخوا حکومت دھماکے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔








