مودی کے دن گنے جا چکے، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے : خواجہ آصف
وزیر دفاع کی تازہ بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں، اب فیصلہ بھارتی عوام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی
مودی کی تنقید کا سامنا
روز نامہ جنگ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی لیکن چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ وہ سمیٹ نہیں سکے گا۔ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں، اب فیصلہ بھارتی عوام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس؛ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟عرفان صدیقی کے سوال پر مقتولہ کی والدہ نے بتا دیا
مذاکرات کا ایجنڈا
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور دہشت گردی پر بات ہوگی، بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں 3 چیزیں ہیں۔ دہشت گردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے، دنیا اب خود فیصلہ کرے، پاکستان 25 برسوں سے دہشت گردی کا نشانہ ہے اور الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے ہندوستان کے ایجنٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو ورکرز کے بھیس میں آنے والی خواتین ڈکیتوں نے خاتون کو خنجر کی نوک پر یرغمال بناکر گھر کا صفایا کردیا
تحقیقات کا مطالبہ
وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خود پیشکش کی تھی کہ دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں۔ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو تسلیم کیا جائے، ہم نے بڑا نقصان اٹھایا، پوری دنیا سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، 12 ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد
کشمیر اور پانی کے مسائل
انہوں نے کہا کہ دوسرا ایجنڈا مسئلہ کشمیر ہے، اس پر بھی بات ہونی چاہئے اور تیسرا پانی کے مسئلہ پر بات کی جائے گی۔ پانی کے معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، سندھ طاس معاہدے کو چھیڑا نہیں جاسکتا۔
بین الاقوامی دہشت گردی کا مسئلہ
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب مذاکرات کی کوششیں شروع ہوں تو معاہدے کی شقوں کے مطابق دیکھنا چاہئے، بھارت بین الاقوامی دہشت گرد ہے، کئی سال سے دہشت گردی کروا رہا ہے، ہم گزشتہ 25 برسوں سے بھارت کے خلاف مشرقی اور مغربی محاذ پر جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارت کے دہشت گردی کے ثبوت کینیڈا میں اور امریکہ میں بھی موجود ہیں، بھارتی دہشت گردی کے ثبوت مذاکرات میں سامنے آنے چاہئیں۔








