بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،دوست ممالک کا شکریہ :گورنر پنجاب کی ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات میں گفتگو
ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: Reasons Behind the Closure of the Popular Drama “CID” Revealed After Many Years
بھارت کے خلاف کامیابی کی مبارکباد
اس ملاقات کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے بھارت کے خلاف جنگی اور سفارتی کامیابی پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: سب کو پتہ ہے پارلیمان کی کوئی اوقات نہیں، لیکن عوام کے سامنے کھلم کھلا بےعزتی کرنا ضروری ہے؟اسد عمر
سلیم حیدر خان کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق سلیم حیدر خان نے کہا کہ دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ ملک کی خاطر سب ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان کے میڈیا نے بھی مثبت کردار ادا کیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبروں کے ذریعے دنیا کو گمراہ کیا۔
پاکستان کے روایتی دوست
اُنہوں نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔








