شکست خوردہ بھارت کی بوکھلاہٹ: ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیے
بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت تاحال پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے اثر سے باہر نہ آسکا۔ ہندو انتہا پسند ملک جو کہ جمہوریت کا علمبردار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، سچائی کو چھپانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر لندن صادق خان کو میرے کہنے پر شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
غیر ملکی اکاﺅنٹس کی بندش
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، بھارتی حکومت نے ترک نشریاتی ادارے کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بند کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی عوام بھی ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، اور انڈین عوام ترکی کو سیاحتی مقام کے طور پر نظر انداز کرنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چلغوزے کی قیمت میں پچاس سے ساٹھ فیصد تک کمی ریکارڈ
چینی میڈیا کے اکاﺅنٹس کی بندش
دوسری جانب بھارت نے دو چینی میڈیا اداروں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بھی بند کر دیے ہیں۔ ان میں چین کے سرکاری انگریزی اخبار گلوبل ٹائمز اور نیوز ایجنسی Xinhua شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے نئے گورنر کی حلف برداری تقریب آج ہوگی
بھارتی سفارتخانے کا ردعمل
چین میں بھارتی سفارتخانے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعدد خبر رساں اداروں نے آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نقصانات کے بارے میں رپورٹس شائع کیں۔ انہوں نے گلوبل ٹائمز کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ایسی خبریں شائع کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کر لیں۔
سماجی اکاؤنٹس کی بلاکنگ
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی حکومت پاکستان کے کئی سرکاری اداروں اور صحافیوں کے اکاﺅنٹس بھی بھارتی سرزمین پر بلاک کر چکی ہے۔








