پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی سوشل میڈیا پر دھوم، اداکارہ دانیہ انور بھی میدان میں آگئیں
کراچی میں دانیہ انور کا پیغام
کراچی (آئی این پی) اداکارہ دانیہ انور نے پاکستانی خواتین کو حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد احترام کے مستحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے لہنگے کی قیمت پر ڈاکٹر نبیہا کی وضاحت سامنے آگئی
ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی مقبولیت
تفصیل کے مطابق پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور طنز و مزاح کی خوب دھوم سوشل میڈیا پر مچی ہوئی ہے۔ وہ پاکستانی خواتین کا نیشنل کرش بنے ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ نوجوان لڑکیوں کی جانب سے انہیں 'ڈیڈیِ ملت' کا خطاب بھی دیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار روپے کی کمی
دانیہ انور کا انسٹاگرام پیغام
اب دانیہ انور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کو تھوڑا حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیا۔
خواتین کو حوصلہ دینے کا پیغام
کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے کہ انہیں لائم لائٹ مل رہی ہے لیکن خواتین کو حوصلہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ میری عاجزانہ رائے کے مطابق وہ اس رویے کے بجائے احترام کے مستحق ہیں۔








