ایکنک نے 355 ارب روپے سے زائد کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
قوم کی ترقی کی نئی راہیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) نے 355 ارب روپے سے زائد کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: محکمہ وائلڈ لائف اور لاہور پولیس نے مل کر میڈم CM کو “ماموں” بنادیا۔۔۔ لاہور میں شیر کا بچے پر حملہ
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں ایکنک نے 355 ارب روپے سے زائد کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ یہ منصوبے ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، پانی، تجارت، سیاحت اور قدرتی آفات کے بعد بحالی کے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی اومیڈ) کا قیام تنازعات کے پرامن حل کیلئے انتہائی اہم ہے : ماہرین
منصوبوں کی تفصیل
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں دیہی رابطہ سڑکوں کی بہتری اور سیاحت سے متعلق منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ایف بی آر کے کسٹمز ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام اور ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی ترقی کا منصوبہ بھی منظور ہو گیا ہے۔
سندھ میں انفراسٹرکچر کی بحالی
اعلامیے کے مطابق سندھ میں سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعلیم سے متعلق منصوبے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں منگی ڈیم، پانی کی ترسیل کے نظام، 100 ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوز کی مرمت، اسلام آباد و برہان میں ٹرانسمیشن سسٹم مضبوط بنانے اور داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔








