پاکستان پہلگام تحقیقات کے لیے تیار، بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا: احسن اقبال
اسلام آباد کی تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، پاکستان پہلگام واقعہ کی تحقیقات کیلئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط بنانے کا فیصلہ
بھارت کی جارحیت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے شاید پہلے ہی پلان کیا ہوا تھا کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت نے 7 مئی کو جارحیت کا ارتکاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو 2 ہفتے کی ڈیڈ لائنز دینے کا شوق ہے، بی بی سی
مسلح افواج اور قوم کا جوش
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور قوم کا ردعمل تاریخ میں مدت تک یاد رکھا جائے گا، بھارت کی جدید ٹیکنالوجی کا حشر ہو گیا، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی شعبہ بحران کا شکار، ترقی کی شرح 6.4 سے گر کر 0.56 فیصد پر آ گئی
پاکستان کا اقتصادی بحران
انہوں نے بتایا کہ پاکستان بڑے بحران سے نکلا ہے، ہم یکم اپریل 2022 کو ڈیفالٹ کے دہانے پر تھے، ہم مشکل وقت سے نکلے، آئی ایم ایف کے پاس جائیں بغیر ڈیفالٹ سے بچا نہیں جاسکتا تھا۔
وزیراعظم کے فیصلے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کیلئے بہت مشکل فیصلے کئے، عوام کو پتہ تھا کہ زہر کا پیالہ پیے بغیر گزارہ نہیں، قوم نے مشکلات کو برداشت کیا۔








