ٹرمپ کو الفا میل اور مودی کو الفا میل کا باپ کہنے والی کنگنا رناوت کو منہ کی کھانا پڑ گئی۔

کنگنا رناوت کا ٹرمپ کے خلاف ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کی گئی اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے اپنے عمل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی کامیابی کے بعد برطانوی شہزادہ ہیری کی امریکی شہریت خطرے میں پڑگئی

ٹویٹ حذف کرنے کی ہدایت

کنگنا رناوت نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ انہیں ٹرمپ کے حوالے سے کی گئی ٹویٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نے فون کرکے اسے ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا "محترم قومی صدر شری جے پی نڈا جی نے مجھے فون کیا اور اس ٹویٹ کو حذف کرنے کو کہا جو میں نے ٹرمپ کے ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ہندوستان میں مینوفیکچرنگ نہ کرنے کے بارے میں پوسٹ کی تھی۔ مجھے اپنی اس ذاتی رائے کو پوسٹ کرنے پر افسوس ہے، ہدایات کے مطابق میں نے اسے فوری طور پر انسٹاگرام سے بھی حذف کر دیا۔ شکریہ۔"

Kangana Ranaut Image

یہ بھی پڑھیں: سیز فائر پر بھارت کا موقف بھی آگیا

ٹرمپ کے بیان پر کنگنا کا ردعمل

خیال رہے کہ اس سے قبل کنگنا رناوت نے ٹرمپ کے اس بیان پر ٹویٹ کی تھی جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایپل کمپنی انڈیا میں مینوفیکچرنگ کرے۔ اس پر رد عمل دیتے ہوئے کنگنا نے سوال اٹھایا کہ ٹرمپ کے آنکھیں پھیرنے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟ انہوں نے تین پوائنٹ بیان کیے۔

پہلا نقطہ

1- ٹرمپ امریکہ کے صدر ہیں لیکن دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے وزیر اعظم، نریندر مودی ہیں۔

دوسرا نقطہ

2- ٹرمپ کی دوسری لیکن مودی کی یہ تیسری ٹرم ہے۔

تیسرا نقطہ

3- اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹرمپ الفا میل ہے لیکن ہمارے وزیر اعظم سب الفا میل کے باپ ہیں۔

ذاتی حسد یا سفارتی عدم تحفظ؟

انہوں نے ٹرمپ کے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا یہ پرسنل جیلسی ہے یا ڈپلومیٹک عدم تحفظ ہے۔

Kangana's Reaction Image

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...