اپنے گھر کو مزید ٹھیک کرنا ہے، جب ہم گھر سے مضبوط ہوں گے تو کوئی ہمیں چیلنج نہیں کر سکے گا، شہریار آفریدی

قوم کا جذبہ اور صبر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہاہے کہ قوم کے جذبے اور صبرکو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم پر جب بھی آزمائش آتی ہے قوم ایک ہو جاتی ہے۔ اللہ ہمیں متحد رکھے۔ 10مئی کے دن نے قوم کے جذبے میں نئی روح پھونکی ہے۔ ہم نے اپنے گھر کو مزید ٹھیک کرنا ہے، جب ہم گھر سے مضبوط ہوں گے تو کوئی ہمیں چیلنج نہیں کر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاونٹس تک رسائی بھی بند کردی
یکجہتی کا پیغام
انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام زاتوں کے گلے لگنا ہے۔ پلوامہ واقعہ کے بعد دشمن بے نقاب ہوا، دنیا دشمن کے جال میں پھنس چکی تھی۔ 10مئی کے بعد دنیا کو پتہ چلا کہ پاکستانی قوم کتنی متحد ہے؟ ایئرفورس نے نئی تاریخ رقم کی۔ ہم سب متحد ہیں، جو لوگ ابہام پھیلارہے ہیں، وہ یہ نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی احکامات کے مطابق کاروباری مراکز بند کیے جائیں گے، سموگ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے
آگے کا راستہ
شہریار آفریدی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے ایک دوسرے کو اہمیت نہیں دی۔ غزہ کے لوگ اللہ کے بعد پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں۔ ایمان اور حق کی بات میں ہمیں ایک ساتھ جڑنا چاہیے۔ 10مئی کے بعد وہ پاکستان بن گیا جس میں جوانوں کے سر اُٹھ گئے ہیں۔ 10مئی کے بعد قوم نئے حوصلے کے ساتھ جینا شروع ہوئی ہے، ہم نے قوم کو قرضوں سے نکالنا ہے۔
قوم کی جنگ
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے عطاتارڑ سے لاکھ اختلافات ہوں لیکن انہیں بدلتے ہوئے دیکھا۔ وزیر تھا تو عید ایل او سی پر فوجی جوانوں کے ساتھ مناتا تھا۔ یہ صرف فوج کی جنگ نہیں، پوری قوم کی جنگ ہے۔ اے پی سی بلانی چاہیے، بانی پی ٹی آئی اور اختر مینگل کو بھی لانا چاہیے۔ ہم کسی قسم کی فیور نہیں چاہتے، ہم نے ایک ساتھ مل کر بیٹھنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے لاکھ اختلاف ہو، لیکن وہ لوگوں کے دلوں میں دھڑکتے ہیں۔ ملک کیلئے ذاتی پسند ناپسند نہیں ہونی چاہیے۔