پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ، دنیا مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن، ملائیشین ماڈل اپنانا ہوگا، وزیر خزانہ
پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ کر دیا گیا، جس پر وزیر خزانہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 2 دن میں فتنہ الہندوستان کے 133 دہشتگرد جہنم واصل، 18 شہری اور 15 جوان شہید، آئی ایس پی آر
وزیر خزانہ کا خطاب
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گرین گونگ سکوک تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، تاہم ہمیں ملائیشیا کے ماڈل کو اپنانا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: لوڈشیڈنگ کا جن پھر بوتل سے نکل آیا، لاہور کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ
سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں، بجٹ پر کام جاری ہے، سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو رہی ہے، وہ بجٹ تجاویز پیش کر رہے ہیں۔
ماحولیاتی تبدیلی کا چیلنج
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ماحولیاتی تبدیلی ایک خطرہ بن چکی ہے، ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے فنانسنگ پر کام جاری ہے۔








