دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
قید پاکستانیوں کی تفصیلات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا آج 149 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب
وزیر خارجہ کا تحریری جواب
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔جواب کے مطابق مختلف ممالک کی جیلوں میں 23 ہزار 456 پاکستانی قید ہیں۔
قید پاکستانیوں کی تعداد
سعودی عرب میں 12 ہزار 156 جبکہ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 5 ہزار 292 پاکستانی قید ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مشنز قید پاکستانیوں کو قونصلر امداد کی فراہمی کےلیے کوشاں ہیں۔








