راجن پور: کچے میں پولیس آپریشن، ہنی ٹریپ کے ذریعے مغوی بنایا گیا نوجوان بازیاب
راجن پور میں مغوی کی بازیابی
راجن پور (ویب ڈیسک) راجن پور کے کچے میں مغوی کی بازیابی کےلیے پولیس نے آپریشن کیا، اس دوران دو ماہ سے قید مغوی کو ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں دھی رانی پروگرام کے تحت 118 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔
اغواء کی تفصیلات
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دو ماہ قبل جام پور سے ہنی ٹریپ کے ذریعے ایک نوجوان کو اغواء کیا تھا۔








