65ہزار عازمین کو حج کی اجازت کیلئے سعودی عرب کو لکھے گئے خط کا جواب نہیں آیا؛وزیر مذہبی امور

حج کی اجازت کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت کے لیے سعودی عرب کو لکھے گئے خط کا جواب نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: یادیں دکھ کے آنسو آنکھوں میں اتار دیتی ہیں، دن تو کسی نہ کسی طرح گزر ہی جاتا ہے، یہ رات کیوں آتی ہے جو تاروں بھری نہیں یادوں بھری ہوتی ہے۔
حج کی قوالیفکیشن اور درخواستیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سردار یوسف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جج کوٹہ 1 لاکھ 89 ہزار کا تھا، جس میں 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ کوٹہ شامل تھا۔ حج کے لیے درخواست دینے کی تاریخ 14 فروری تھی۔ جن کمپنیوں نے رقم جمع کرادی، انہیں وہاں جگہ مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فوج نے ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ کر دی
تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ہم نے سعودی حکومت سے درخواست کی کہ تاریخ میں توسیع کی جائے۔ کمپنیوں کو پیسے جمع کرانے کے لیے 48 گھنٹے دیے گئے جس پر 23 ہزار حاجیوں نے رقم جمع کرائی۔ ہماری 1 لاکھ 15 ہزار حاجیوں کو اجازت مل گئی ہے۔
سعودی عرب کو خط اور جواب کی عدم موجودگی
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو خط لکھا کہ ہمارے 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دیں، لیکن ابھی تک سعودی عرب کی جانب سے جواب نہیں آیا۔ دنیا کے ساڑھے 3 لاکھ افراد کو حج کی اجازت نہیں مل سکی۔