بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو نا انصافی کرے گا عوام ان کے گھروں میں گھسے گی:شاندانہ گلزار

شاندانہ گلزار کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جو نا انصافی کرے گا، عوام ان کے گھروں میں گھسے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کی ایڈووکیٹ جنرل کو پنجاب اوورسیز پاکستانیزکمیشن ایکٹ2021کی متنازع شقوں کا جائزہ لینے کی ہدایت
عوامی ردعمل کی پیشگوئی
اپنے ایک بیان میں شاندانہ گلزار نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں ہم عدالتوں میں دروازہ کھٹکھٹانے آتے ہیں، ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں، دروازہ توڑنے والوں میں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جو نا انصافی کرے گا، عوام ان کے گھروں میں گھسے گی۔
سیاسی تنقید
شاندانہ گلزار نے وزیراعظم شہباز شریف پر بھی تنقید کی، جب کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔