مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو 6طیارے گنوانا پڑے: سپیکر پنجاب اسمبلی
سپیکر پنجاب اسمبلی کا بیان
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا
چین اور پاکستان کا مضبوط رشتہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا بہت گہرا رشتہ ہے، چین کا وقت پر پاکستان کیلئے واضح موقف اہمیت کا حامل تھا، اداروں کی اپنی تکریم اور اصول وضوابط ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرسی بچانے کےلیے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی، بانی پی ٹی آئی کےساتھ ملاقات کےلیے تیار ہوں، شاہد خاقان عباسی کا بیان
مودی کا جنگی جنون
انہوں نے کہا کہ مودی کے ذہن پر جنگی جنون سوار ہے، مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے، وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کا موازنہ مودی کی تقریر سے کرلیں، ایک جیتے ہوئے کمانڈر اور ایک ہارے ہوئے شخص کا اندازہ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کی طبعیت خراب ہوئی تو کرینہ کپور نے کیا کیا؟
یوم تشکر کی تقریب
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم یوم تشکر منا رہی ہے، قوم اپنی بہادرا فوجوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔ قوم سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی شکر گزار ہے، آج قوم ایئر چیف کی بہادری کی معترف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ خوشی کپور نے معروف اداکار کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کر لیا
افواج پاکستان کی قربانیاں
ملک احمد خان نے کہا کہ افواج پاکستان نے بہادری کے ساتھ وطن کی حفاظت کی، سیاسی اور سفارتی حکمت عملی کا بہترین مظاہرہ کیا گیا، تمام ایوانوں میں سب لوگ اپنے جوانوں کیلئے دعا گو تھے، پاکستانی میڈیا نے شاندار طریقے سے اپنی ذمہ داری ادا کی، پاکستانی میڈیا نے صحافتی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے شاندار رپورٹنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خبر، گریجویٹ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں زیر غور
امن کی خواہش اور بین الاقوامی قوانین
ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کوئی کمزوری نہ سمجھے، کسی کو دوبارہ مہم جوئی کا شوق ہوا تو جواب چند لمحوں میں ہی آئے گا، سندھ طاس معاہدہ، مسئلہ کشمیر بین الاقوامی قوانین کے مطابق طے پانے والی چیزیں ہیں۔
پانی کے حقوق
سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ پانی پر میرا بھی حق ہے جو عالمی قوانین کے مطابق ہے، 1971 کی جنگ بھی ہوئی لیکن انڈس واٹر کمیشن ملتے رہے۔ پاکستان سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک ہے، کسی اور ملک نے دہشت گردی کے مقابلے میں 90 ہزار شہادتیں نہیں دیں۔








