جنگ میں ناکامی کے بعد بھارت کو سفارتکاری کا خیال آہی گیا، 7 ٹیمیں تشکیل
بھارت کی جنگی ناکامیاں
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یکطرفہ جنگی کارروائی میں ناکامی اور 6 جنگی جہاز تباہ کروانے کے بعد بھارت کو سفارتکاری کا خیال بھی آ ہی گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس ؛رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو صرف کابینہ نہیں وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ
سفارتی ٹیموں کا قیام
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت نے تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل 7 سفارتی ٹیمیں تشکیل دے دیں جو سلامتی کونسل کے رکن ممالک سمیت اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کریں گی اور آپریشن سندور سے متعلق آگاہی دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار، اسرائیلی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا: مہران مواحدفر
مقصد اور حکمت عملی
کمیٹیاں حکومتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا سے بات چیت کر کے اپنی حکومت کا نقطہ نظر واضح کرنے کی کوشش کریں گی۔ پارلیمانی ٹیموں کے دورے اس ماہ کے آخر میں متوقع ہیں۔ بھارت نے 70 ممالک کے ڈیفنس اتاشیوں کو آپریشن سندور کے دوران ہدف بنائے گئے افراد اور مقامات کے دہشت گردی سے تعلقات پر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: پیشی پر عدالت جانیوالے باپ اور دو بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
بریفنگ کی تفصیلات
ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ میں سیٹلائٹ تصاویر، ریکارڈ کی گئی گفتگو، انٹیلی جنس رپورٹس اور ٹیکنیکل ڈیٹا کی مدد سے لشکر طیبہ اور دی رزسٹنس فرنٹ کے پہلگام واقعے سے تعلق جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں کے نتیجے میں پانی کا جمع ہونا ایک فطری عمل ہے، عظمیٰ بخاری
پہلگام واقعہ
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پہلے پاکستان پر لگایا جسے پاکستان نے یکسر مسترد کر دیا۔ بعد میں بھارت نے کہا کہ حملے میں دی رزسٹنس فرنٹ ملوث ہے لیکن اس تنظیم نے بھی اس واقعے سے بے تعلق ہونے کا دعویٰ کیا۔
پاکستان کا مطالبہ
پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کریں، ہم غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کریں گے۔ تاہم بھارت امریکہ اور برطانیہ سمیت کسی بھی فورم پر ایک بھی ثبوت پیش نہ کر سکا۔








