پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل شروع، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو بڑا ہدف دے دیا
راولپنڈی میں پی ایس ایل کا سنسنی خیز میچ
پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ جنگ کے بعد دوبارہ شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کے ورلڈکپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان
پشاور زلمی کا ٹاس کا فیصلہ
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلی ہی گیند پر کراچی کے بین میک ڈرموٹ کی وکٹ گری تو پشاور کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوتا ہوا محسوس ہوا لیکن جلد ہی ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس نے پشاور کی امیدوں پر بلا چلانا شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا:وزیر اعلیٰ مریم نواز
شاندار شراکت داری
دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ بلے بازی کی اور 162 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ جیمز ونس 42 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 50 گیندوں پر دو چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: محبت کی شادی کرنے والی نئی نویلی دلہن سسرال میں مردہ پائی گئی
واپسی کی صورت حال
کپتان کے پویلین لوٹنے کے بعد خوشدل شاہ اور محمد نبی کی جوڑی نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور چھکوں، چوکوں کی برسات کرتے رہے۔ خوشدل شاہ نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ محمد نبی نے تین چھکے اور ایک چوکا لگایا اور وہ 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور کی بولنگ کی کارکردگی
پشاور کی طرف سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ علی رضا اور عارف یعقوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔








