ملک بھر میں گرمی کی شدت مزید تین دن برقرار رہے گی ، بعض مقامات پر بارش کا امکان۔
ملک میں گرمی کی شدت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں گرمی کی شدید لہر مزید دو سے تین دن برقرار رہے گی، جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاہ پورکانجراں میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا
درجہ حرارت کی پیشگوئی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور ایران دونوں نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
اسلام آباد میں آج کا درجہ حرارت
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، علاوہ ازیں راولپنڈی میں درجہ حرارت 41، لاہور 45، ڈیرہ اسماعیل خان، بہاولپور، نواب شاہ 46، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور سکھرمیں 47 درجہ حرارت ڈگری رہے گا۔
بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔








