بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا، لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں کتنے کروڑ کی آفر ملی؟ جانیں!
بھارت کی حقیقت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، بھارت پر امریکہ اور مغرب کے اعتماد کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تفتان؛غیرقانونی بیرون ملک جانے کی کوشش میں 33غیرملکی نوجوان گرفتار
عالم اسلام کی ذمہ داری
انکا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے حکمران سمجھ لیں کشمیر فلسطین کو نظر انداز کرکے انہیں کبھی سُکھ چین نہیں ملے گا۔
خطرات کا اشارہ
لیاقت بلوچ نے کہا کہ خدا نخواستہ فلسطین میں المناک سرنڈر کے بعد تمام اسلامی ممالک کی ایک ایک کرکے باری آئے گی۔








