ٹرمپ کی بیٹی بچے کی ماں بن گئی

Tiffany Trump Becomes a Mother
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چھوٹی بیٹی ٹفنی ٹرمپ پہلے بچے کی ماں بن گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد ڈویژن کے سرکاری کالجز، میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء کیلئے 10 کروڑ روپے سے زائد کے اسکالر شپ کا اعلان
Announcement on Instagram
ٹفنی ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی تصویر فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 2 دن پہلے شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”دنیا میں خوش آمدید، ہمارے خوبصورت ننھے بچے، الیگزینڈر ٹرمپ بولس، ہم تم سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، ایسی محبت جسے الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔“
Tiffany's Marriage and Family Expansion
31 سالہ ٹفنی ٹرمپ نے نومبر 2022 میں لبنانی نژاد مائیکل بولس سے شادی کی تھی، ان کے ہاں یہ پہلے بچے کی پیدائش ہے، جبکہ ٹرمپ کے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسوں میں 11واں اضافہ ہے۔