ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے پلان کا ناسا کی خفیہ تحقیق سے کیا تعلق ہے؟

نیویارک میں حیرت انگیز دریافت
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے کی ”عجیب و غریب“ خواہش کو نئی جہت اُس وقت ملی جب ناسا کے سائنسدانوں نے گرین لینڈ کی برف کے نیچے سرد جنگ کے زمانے کا ایک خفیہ امریکی فوجی اڈہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، دونوں ملکوں میں 550 شیڈول پروازیں منسوخ
ناسا کی اہم دریافت
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناسا کے سائنسدانوں کو یہ دریافت اپریل 2024 میں ہوئی، جب چیف سائنسدان چیڈ گرین ناسا کے ایک طیارے پر ایک بڑے گلیشیئر کے اوپر پرواز کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: توڑ پھوڑ کا کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیمپ سینچری کا راز
ناسا کے ریڈار نے برف کے نیچے ایک زیرِ زمین تنصیب کی نشاندہی کی، جو کیمپ سینچری نکلی، ایک فوجی اڈہ جو 1967 میں ترک کر دیا گیا تھا اور جسے کبھی ’City Under The Ice‘ کہا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مراد سعید کی وزیراعلی ہاؤس پشاور میں موجودگی کے حکومتی دعوے پر خیبرپختونخوا حکومت کا ردعمل بھی آگیا
فوجی اڈے کی ساخت
رپورٹ کے مطابق یہ فوجی اڈہ 21 سرنگوں پر مشتمل تھا جو گرین لینڈ کی برف کی سطح کے نیچے کھودی گئی تھیں۔ یہ مکمل طور پر تقریباً 9 ہزار 800 فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: 150 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد انڈین بولرز کی شاندار واپسی: ‘آسٹریلیا کی پچ ہے، اس لیے کوئی بھی برا نہیں کہے گا’
پروجیکٹ آئس ورم
کیمپ سینچری دراصل پروجیکٹ آئس ورم (Project Iceworm) کا حصہ تھا، جس کا مقصد سوویت یونین پر ایٹمی حملے کے لیے زیرِ زمین میزائل لانچ سائٹس قائم کرنا تھا۔ تاہم، جب یہ معلوم ہوا کہ برف کی تہہ اس مقصد کے لیے مستحکم نہیں، تو یہ منصوبہ ترک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا، پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان
ٹرمپ کا گرین لینڈ کے حصول کا ارادہ
یہ دریافت ایسے وقت سامنے آئی جب ٹرمپ 2024 کی صدارتی مہم کے دوران ایک بار پھر گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے: “ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے” سکھ تنظیم نے اہم اعلان کر دیا
ٹرمپ کی بیان بازی
ٹرمپ اس سے قبل کئی بار کہہ چکے ہیں کہ یہ علاقہ امریکی آرکٹک دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ’’انتہائی ضروری‘‘ ہے۔
حملے کی دھمکی
78 سالہ سابق صدر نے یہاں تک کہ اس ماہ کے اوائل میں یہ تک کہہ دیا تھا کہ گرین لینڈ پر امریکہ حملہ کر سکتا ہے۔