پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون کس چیز میں تبدیل ہو چکا ہے؟ عالمی میڈیا نے بڑا اعتراف کر لیا۔
پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل ہوگیا جس کا واضح مظاہرہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی سے ایپل آئی فون کی قیمتوں میں 43 فیصد تک اضافے کا خدشہ
چینی طیاروں کی کامیابی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی میڈیا نے بھی اعتراف کیا کہ چینی ساختہ J0C طیاروں اور PL5 میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے۔ فرانس، برطانیہ اور امریکا کے بڑے میڈیا اداروں نے چینی ٹیکنالوجی کی برتری اور پاکستان کی عسکری کامیابی کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونر کباب کی ’ایجاد‘ پر بحث: کیا یورپ کا مشہور رول پہلے ترکی میں بنایا گیا یا جرمنی میں؟
جنگی آزمائش میں کامیابی
دی اکانومسٹ کے مطابق چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش ’’کامیابی کے ساتھ‘‘ مکمل کر لی۔ جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی افواج نے حکمت عملی سے بھارت کی عسکری منصوبہ بندی کو بری طرح ناکام بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کا معاملہ حل،نئے جدید پرنٹرز کی انسٹالیشن
بھارتی طیاروں کی ناکامی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اربوں ڈالرز کے بھارتی رافیل طیارے، چینی ہتھیاروں کے مقابلے میں عملی میدان میں بے اثر ثابت ہوئے۔
پاکستان کی تکنیکی برتری
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین سے حاصل کردہ ایئر ڈیفنس سسٹمز، ڈرونز اور ہائپر سونک میزائلز نے پاکستان کو خطے میں تکنیکی برتری دلائی۔ چینی اشتراک سے تیار کردہ پاکستان کے JF7 تھنڈر طیاروں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی.








