موجودہ قیادت اور فوج نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیئے: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا بیان
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں۔ موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: کس جلن میں ٹی وی اور یاسر کا لیپ ٹاپ توڑا؟ ندا نے شوہر کے بیان پر لب کشائی کردی
ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، نارووال میں ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایسی قیادت نہیں تھی جو یہ پوچھتی ہو کہ کیا اب میں حملہ کروں؟
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولو کلب کے زیراہتمام میشا اینڈ ابراہیم پولو کپ 2024ء شروع ہوگیا
پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیت
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں۔ موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم ترین میچ کا ٹاس ہو گیا
بھارت کی ہار
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کے کروڑوں میں خریدے گئے جہاز کباڑیوں کی دکانوں کی زینت بن گئے، اور 2 گھنٹے میں بھارت کی چیخیں امریکہ تک پہنچ گئیں۔
مستقبل کے اہداف
انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے 32 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لے کر جانا ہے۔








