ایک دن آئے گا پی ٹی آئی اڑ جائے گی، ملک میں الیکشن 5 سال بعد ہونگے: وفاقی وزیر امیر مقام

وزیر امیر مقام کا بیان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ ایک دن آئے گا پی ٹی آئی اڑ جائے گی، ملک میں الیکشن 5سال بعد ہونگے، اس سے پہلے کوئی توقع نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: موساد افراد کو نہیں، اُن کے آلات کو ٹریک کرتا ہے، سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف
سیاسی اتحاد پر تبصرہ
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند اشخاص اکٹھے ہو کر اسے گرینڈ الائنس نہیں کہہ سکتے، چند اشخاص کے علاوہ پوری قوم یکجا ہے۔ سب نے دیکھ لیا کہ وزیرِاعظم نے کیسے دلیرانہ فیصلے کیے، وزیرِاعظم نے 4 دن ایل او سی پر ہر فوجی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ ڈاکخانہ بن چکا ہے، بل آتے ہیں فوراً پاس ہو جاتے ہیں، شبلی فراز
خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی فنڈنگ
امیر مقام کا کہنا تھا کہ کے پی کو سیکیورٹی کی مد میں پورے پاکستان سے زیادہ پیسے مل رہے ہیں، صوبے کو سیکیورٹی کی مد میں 6 ارب روپے سے زیادہ دیئے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی اور اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے دیئے گئے فنڈز کہاں اڑ گئے؟ ہمیں تو نظر نہیں آرہا کہ کے پی والوں نے وہ پیسے کہیں لگائے ہوں۔ پولیس کو سہولیات، گاڑیاں، لیبارٹریاں کیا کیا دیا گیا، عوام جاننا چاہتی ہے۔ ان کو چاہیے کہ سیکیورٹی کی مد میں ملنے والا فنڈ سیکیورٹی پر ہی لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے بھرپور جواب پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں: سلمان اکرم راجہ
سکینڈل کی تفصیلات
40 ارب روپے کا سکینڈل سامنے آیا، ان کے اداروں نے کہاں اور کیسے یہ پیسے لگائے، کس کے اوپر چھتری تھی، کون سکینڈل میں ملوث تھا؟ سامنے لائیں، یہ کہانی میں نے نہیں، ان کے اپنے سپیکر اور اراکین اسمبلی نے سنائی ہے۔
سیاسی صورتحال کی وضاحت
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین ایک دوسرے کو چور کہتے ہیں، کوئی کہتا ہے وزیرِ اعلیٰ چور، وزیرِ اعلیٰ کہتا ہے وزیر چور اور کیا گواہی دیں؟ کب تک بانی پی ٹی آئی کا نام چلے گا؟ ایک دن آئے گا یہ پارٹی اڑ جائے گی۔