26 نومبر احتجاج کیسز: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹرمپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست
مقدمات کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر 29 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
مقدمات کا پس منظر
بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں مقدمات درج ہیں۔ وہ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔








