خضدار میں دھماکا، بس میں سوار 4 بچے جاں بحق
خضدار میں دھماکا
خضدار(ڈیلی پاکستان آن لائن) زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے سے بس میں سوار 4 بچے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی انگلینڈ میں کھیلی جانیوالی 100 لیگ کے آکشن سے دستبردار، وجہ بھی سامنے آگئی
زخمیوں کی حالت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار نے دھماکے میں 4 بچوں کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ کو گھیر کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔








