میرے شوہر اور فیملی نہیں چاہتی میں اداکاری کروں: غنیٰ علی
غنیٰ علی کا اداکاری چھوڑنے کی خبروں پر ردعمل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ غنیٰ علی نے اپنی اداکاری چھوڑنے کی خبروں پر لب کشائی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی شناختی دستاویزات کی تیاری، ایف آئی اے کراچی نے 2 افغان شہریوں اور نادرا آفیسر کو گرفتارکرلیا
شوبز انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے شوبز انڈسٹری اور اپنے اداکاری میں کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔ اداکارہ نے کہا کہ رمضان میں اعتکاف میں بیٹھی ہوئی تھی تو میرے بھائی نے موقع دیکھ کر سوشل میڈیا پر میرے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کی پوسٹ لگا دی، سچ یہ ہے کہ میرے شوہر اور نہ ہی میری فیملی چاہتی ہے کہ میں اداکاری کروں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا اسکواڈ سری لنکا روانہ
اداکاری کا شوق اور خاندان کی حمایت
انہوں نے کہا کہ اداکاری کرنا میرا شوق ہے اور میری فیملی محبت میں مجھے یہ کام کرنے دے رہی ہے۔
فلموں میں کام کرنے کی خواہش
فلموں میں کام کرنے کے سوال پر غنیٰ علی نے کہا کہ میں ایک شادی شدہ خاتون ہوں تو اگر حدود میں رہتے ہوئے کوئی اچھا کردار ملا تو کروں گی۔








