چین کا سی پیک فیز 2 پر اظہار اطمینان، علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
پاکستان اور چین کی باہمی تعاون کی تازہ ترین پیشرفت
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری، زراعت، صنعت، آئی سی ٹی میں تعاون بڑھانے اور علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
نائب وزیراعظم کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات ہوئی جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن، حافظ کو نہ ڈھونڈیں، بیلٹ پر صرف عبدالکریم لکھا ہے: مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹرینز کو یاددہانی
سی پیک فیز 2 پر اطمینان
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں چین نے سی پیک فیز 2 پر اطمینان کا اظہار کیا اور تیسرے فریق کی شمولیت پر باہمی رضامندی ظاہر کی، جب کہ دونوں ممالک نے سرمایہ کاری، زراعت، صنعت، آئی سی ٹی میں تعاون بڑھانے اور علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ کالر جاب یا یانگو ڈرائیور، کون سا کیریئر زیادہ فائدہ مند؟
پاکستان کی خودمختاری پر چین کی حمایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کے حق پر چین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ضروری ہے۔
چینی وزیر خارجہ کا بیان
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی اور ہر موسم کا اسٹریٹیجک شراکت دار ہے، پاکستان کی خودمختاری کے دفاع میں ثابت قدمی قابل تعریف ہے۔








