سینیٹر فیصل واوڈا کی ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز
سینیٹر فیصل واوڈا کی تجویز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہزاد رائے نے پرانا گانا نئے انداز میں آج کی ’آنٹیوں‘ کے نام کردیا
دفاعی بجٹ کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ کو بڑھانا پڑے گا، ہمیں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے اب دفاع پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا،علیمہ خان
تنخواہوں میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی تنخواہوں کو دوگنا کرنا وقت کی ضرورت ہے اور بھارت کے مقابلے کیلئے حکمت عملی پر بھی سنجیدہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سے جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی ہمیں ترقی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: جذباتی باتیں نہیں کیں، اپنے الفاظ پر قائم ہوں: محمود اچکزئی کا خواجہ آصف کو جواب
بجٹ کا جائزہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج نے کم وسائل کے باوجود بھارت کیخلاف معرکہ مارا، ہم محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور قوم متحد ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ بجٹ کو کیسے دو یا تین گنا کیا جائے۔
اپوزیشن کا کردار
فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے کردار پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن کو اعتماد میں لے، یہ سب کچھ اپوزیشن کو ساتھ ملائے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ حکومت دل بڑا کرے اور اپوزیشن سے اختلافات کو طے کرنے کیلئے سنجیدگی سے بات چیت کرے۔








