پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، عمران خان
علیمہ خان کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) علیمہ خان کہتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا لیکن پاکستان کی خاطر بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کا 27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا لیکن وہ پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، بانی پی ٹی آئی کی 19 ستمبر کی واٹس ایپ ویڈیو ٹرائل میں دلائل کا ٹرانسکرپٹ دینے کی درخواست خارج
چیلنجز کا سامنا
بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے بیان میں کہا کہ معاشی محاذ، دہشتگردی اور مودی کے خطرے سے ملک مشکل میں ہے۔
پارٹی کے اندر سے اطلاعات
علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر سے کوئی بھی مذاکرات یا ڈیل ہونے کی بات کرے تو اس پر ہرگز اعتماد نہ کیا جائے، ایسی خبریں صرف توجہ ہٹانے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔








