26 نومبر احتجاج کیس ؛ وکلاء صفائی کے جرح نہ کرنے پر ملزمان پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد
احتجاج کیس میں وکلا کی غیر موجودگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26نومبر احتجاج کیس میں وکلا صفائی کے جرح نہ کرنے پر ملزمان پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں اماموں اور مذہبی شخصیات کا ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنا منظم ہراسانی ہے: دفتر خارجہ
سماعت کا تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی۔
ملزمان کے وکلا کی جانب سے آج گواہان پر جرح نہ کی جا سکی، عدالت نے جرح نہ کرنے پر ملزمان پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل بنانے کا فیصلہ
کیس کی آئندہ سماعت
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا صفائی کو جرح کرنے کی ہدایت کردی۔
دیگر مقدمات کی معلومات
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔








