تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں بھونچال، کانگریس کے مودی سرکار اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے، ’’جنگی سوچ‘‘ کو ناکام قرار دیدیا

بھارتی افواج کی تاریخی شکست

لاہور (خصوصی رپورٹ) ’’معرکہ بنیان مرصوص‘‘ میں کانگریس نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

بھارتی سیاست میں زلزلہ

تفصیلات کے مطابق ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں بھارتی افواج کی تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں بھونچال آ چکا ہے۔ بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگریس ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی سرکار اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے کر دیئے۔ کانگریس رہنما نے مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی پر مودی سرکار پر زوردار وار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے دوران پہلوان آپس میں لڑ پڑے

مودی کی جنگی حکمت عملی پر سوالات

کانگریس ایم ایل اے نے مودی کی ’’جنگی سوچ‘‘ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دیئے۔ چین نے پاکستان کو 5 ہزار ڈرونز دے کر بھارت کی کمزوری بے نقاب کر دی، مودی سرکار اربوں جھونکتی رہی۔ مودی سرکار نے 15 ہزار کے ڈرون گرانے کے لیے 15 لاکھ کا میزائل فائر کیا، مودی سرکار کی جنگی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام، 5 ہزار سستے پاکستانی ڈرونز کے سامنے بھارتی دفاع بےبس رہا۔ پاکستان نے کم لاگت میں حملہ کیا، بھارت نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بےدریغ ضائع کیا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں نافذ مارشل لا اٹھانے کا اعلان کردیا

رافعیل طیاروں کا نقصان اور مودی سرکار کی خاموشی

کانگریس ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’پاکستان نے بھارت کے 3 سے 4 رافیل طیارے تباہ کر دئیے، مگر مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی بدستور برقرار ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’رافیل سودے پر نعرے تھے، اب نقصان چھپایا کیوں جا رہا ہے؟‘‘

دفاعی ماہرین کی رائے

کانگریس ایم ایل اے کے اس بیان پر دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ مودی کی خود پسندی نے قومی سلامتی داؤ پر لگا دی۔ صرف مہنگے ہتھیار کافی نہیں، بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...