برٹنی سپیئرز کو پرواز کے دوران سگریٹ اور شراب نوشی کرتے ہوئے پکڑا گیا
برٹنی اسپیئرز کو نجی پرواز پر وارننگ
نیویارک (ویب ڈیسک) معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو نجی پرواز کے دوران سگریٹ نوشی اور شراب نوشی پر حکام کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں فوجی اڈوں سے کچھ اہلکاروں کو واپس بلانا شروع کر دیا
پرواز کا واقعہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق 44 سالہ برٹنی اسپیئرز میکسیکو کے شہر کیبو سان لوکاس سے لاس اینجلس واپس آ رہی تھیں، جب انہوں نے دورانِ پرواز پہلے شراب نوشی کی اور بعد ازاں سگریٹ سلگا لی۔
یہ بھی پڑھیں: نامکمل یا بوگس دستاویزات کے حامل مسافر کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان کی عزت ہم سب کی عزت ہے: محسن نقوی
مسافروں کی حیرت
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی اس حرکت سے جہاز میں موجود فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر افراد حیرت زدہ اور پریشان ہو گئے۔ متعدد افراد نے برٹنی کو یاد دلایا کہ طیارے کے اندر سگریٹ نوشی سختی سے ممنوع ہے۔ تنبیہ کے بعد برٹنی نے سگریٹ بجھا دی، تاہم اس واقعے کی اطلاع ایئرپورٹ حکام کو دے دی گئی۔
وارننگ کا سامنا
لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچنے پر برٹنی اسپیئرز کو حکام نے ضابطے کی خلاف ورزی پر باقاعدہ وارننگ جاری کی، جس کے بعد انھیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ واقعے نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں بھی توجہ حاصل کی ہے، جہاں صارفین اس رویے پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔








