ماہرہ خان نے خلیل الرحمان قمر سے اختلاف پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی
ماہرہ خان کی خاموشی کا توڑ
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ماہرہ خان نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ جاری تنازعے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بالآخر اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس کی بقا چاہتے ہیں، حکومت نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کیا: مولانا فضل الرحمان
تنازعے کا پس منظر
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہرہ نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ اور خلیل الرحمان کبھی قریبی دوست نہیں تھے، لیکن ان کا مشترکہ پروجیکٹ ’’صدقے تمہارے‘‘ ایک ایسا سفر تھا جسے دونوں نے محبت اور خلوص سے مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں تنازعات، دنیا بھر میں ساڑھے 4 کروڑ افراد شدید بھوک کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں: ورلڈ فوڈ پروگرام نے خدشات کا اظہار کر دیا
غلطی کا اعتراف
متنازعہ معاملے کے حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس پورے تنازعے میں ان کی بھی کوئی غلطی تھی، تو ماہرہ نے بلا جھجک کہا: ’’ہاں، میں غلط تھی۔ مجھے انہیں براہِ راست پیغام دینا چاہیے تھا، بجائے اس کے کہ میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتی۔ وہ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر اس وقت تکلیف میں ہے، ہمارے پاس آپشنز ہیں جس پر غور کیا جا رہا ہے، سہیل آفریدی
غصے میں کی گئی ٹوئٹ
ماہرہ نے اعتراف کیا کہ وہ اُس وقت نیلوفر کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جب رات گئے انہوں نے ایک ایسی خبر پڑھی جس میں کسی خاتون سے بدتمیزی کا ذکر تھا۔ ماہرہ کے مطابق، اس وقت انہوں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ وہ خاتون کون تھی، بلکہ وہ صرف ناانصافی پر آواز بلند کرنا چاہتی تھیں۔ غصے میں آکر انہوں نے وہ ٹوئٹ کی، جو بعد میں ایک تنازعے کی شکل اختیار کرگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
ماں کی نصیحت
ماہرہ نے بتایا کہ بعد میں ان کی والدہ نے بھی انہیں احساس دلایا کہ سوشل میڈیا پر ردِعمل دینے سے پہلے انہیں براہِ راست بات کرنی چاہیے تھی، خاص طور پر جب بات ایک سینئر فنکار کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ماں نے بجا طور پر مشورہ دیا کہ اگر وہ اگلے دن کسی انٹرویو میں اپنی رائے دیتیں تو زیادہ بہتر ہوتا، کیونکہ اختلاف رکھنا اور ادب قائم رکھنا بیک وقت ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر پورٹ سے حاصل آمدنی میں بلوچستان کا کوئی حصہ نہیں، انتظامیہ کا حکومت بلوچستان کو مراسلہ
فردوس جمال کی تنقید
اسی گفتگو میں ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی اس تنقید کا بھی جواب دیا، جس میں وہ یہ کہتے رہے ہیں کہ ماہرہ خان اب ہیروئن کے مرکزی کردار میں فٹ نہیں بیٹھتیں۔ ماہرہ نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ایسی باتیں ان پر گہرا اثر ڈالتی تھیں، لیکن اب وہ زیادہ پختہ ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا 2025 کے لیے پاکستان سمیت بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان
کامیابی کی سچائی
ان کا کہنا تھا: ’’جب تک آپ تھوڑے کامیاب ہوتے ہیں، لوگ ساتھ ہوتے ہیں، لیکن جب آپ بہت کامیاب ہوجائیں، تو وہی لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوکر آپ کے خلاف بولنے لگتے ہیں۔’’
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جانتی ہیں، کچھ لوگ اُن کے بارے میں اس لیے تنقید کرتے ہیں کیونکہ وہ انہیں ذاتی طور پر جانتے ہی نہیں۔ انہوں نے ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ تب بھی اُن کے اپنے شعبے کے لوگ ان پر تنقید کر رہے تھے، اور وہ وقت ان کے لیے خاصا مشکل تھا۔
آنے والی فلم کا انتظار
واضح رہے کہ ماہرہ خان اس سال عیدالاضحیٰ پر ہمایوں سعید کے ساتھ فلم ’’لو گرو‘‘ میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے。








