لاہور میں معمولی جھگڑے پر 55 سالہ شخص کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
مقتول کی شناخت
لاہور (ویب ڈیسک) دوران لڑائی جھگڑا چھریوں کے وار سے 55 سالہ محمد عباس کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سے کوتاہیاں ہوئی ہوں گی مگر نیت بالکل ٹھیک ہے: شرجیل میمن
ملزم کی گرفتاری
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عثمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کرنے والے 3 ملزم گرفتار
مقدمہ درج
مقتول کے بھائی ظفر اقبال کی مدعیت میں نامزد ملزم عثمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تعریفی اسناد کا اعلان
ایس پی کینٹ نے انچارج چوکی اعوان ڈھائے والا بشارت علی اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔








