پی ایس ایل 10 کا فائنل آج ہوگا، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سخت مقابلہ متوقع
پی ایس ایل 10 کا فائنل آج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ؛ رمضان 2026 میں صدقۂ فطر اور فدیہ کی نئی رقوم مقرر
فائنل میچ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل دوبار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، سڑک پر بیٹھ کر بھیک مانگنے والا گداگر کروڑ پتی نکلا، 3 گھر ، گاڑیوں اور رکشے کا مالک ہونے کا انکشاف
موسمی حالات اور تیاری
رپورٹ کے مطابق فائنل مقابلے کے لئے ٹیمیں تیاری نہ کرسکیں، کل لاہور میں تیز آندھی اور بارش کے سبب پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔ موسم کی خرابی کے سبب دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میدان کے بجائے ہوٹل میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا گورنر خیبر پختونخوا کی اے پی سی میں عدم شرکت کا اعلان
ماضی کے مقابلے
رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں، پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے 79 رنز سے فتح اپنے نام جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں پر امریکی سرزمین تنگ کر دی
پی ایس ایل میں مقابلوں کا ریکارڈ
مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستان سپر لیگ میں جو 19 میچز کھیلے گئے ان میں 9 بار لاہور قلندرز اور 9 ہی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فاتح رہی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی
خاص تقریب اور خراج تحسین
نجی ٹی وی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل آرمی اور فضائیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جا چکا ہے۔
اختتامی تقریب
پی سی بی حکام کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں فائنل میچ کی اننگز کے وقفے میں خصوصی تقریب ہو گی۔








