وہ شعبہ جس سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خواتین کے لیے سعودی عرب میں روزگار کا شاندار موقع آگیا

سعودی عرب میں پاکستان کی خواتین بیوٹیشنز کے لیے روزگار کے مواقع
اسلام آباد، ریاض (ویب ڈیسک) پاکستان کی خواتین ہنرمند بیوٹیشنز کے لیے سعودی عرب میں روزگار کا شاندار موقع سامنے آیا ہے، جہاں نہ صرف اچھی تنخواہ بلکہ مفت رہائش، کھانے کا الاؤنس اور دیگر سہولیات بھی دی جا رہی ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے بیوٹیشنز کی سعودی عرب میں بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں کئی دہائیوں سے سرگرم ماو نواز باغی کون ہیں؟
بھرتی کا اعلان
پاکستان کی وزارت برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کے ایک ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ایک معروف نجی فرم کے لیے ہنر مند خواتین بیوٹیشنز بھرتی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو بسانے والی جماعت اسلام آباد میں دہشتگردی کر رہی ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
اقتصادی تعلقات کی مضبوطی
یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم کڑی ہے، جہاں پہلے ہی پاکستان سے بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، انجینئرز اور ٹیکنیشنز خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے 9 کمیٹیاں بن گئیں ،کیا فرائض انجام دیں گی؟ جانیے
اہلیت اور ضروری مہارتیں
او ای سی کے مطابق، سعودی فرم کو مختلف مہارتوں میں ماہر بیوٹیشنز کی ضرورت ہے، جن میں سینئر ہیئر ڈریسر، نیل ٹیکنیشن (جیل اور ایکریلک)، آئی لیش سپیشلسٹ، میک اپ آرٹسٹ، ویکسنگ اور بلیچنگ سپیشلسٹ، وِگ ٹیکنیشن شامل ہیں۔ اہلیت کے معیار کے لئے کم از کم 3 سال کا متعلقہ تجربہ اور عمر 40 سال سے کم ہونے کی حد شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کیے جانے کے بعد دریائے جہلم اور نیلم کی کیا صورتحال ہے؟
تنخواہ اور سہولیات
رپورٹ کے مطابق تنخواہ اور سہولیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 3000 سعودی ریال جو پاکستانی تقریباً سوا 2 لاکھ ماہانہ تنخواہ کے ساتھ مفت ایئر کنڈیشنڈ اور ساز و سامان سے آراستہ مشترکہ رہائش، کھانا الاؤنس اور بوقتِ ضرورت دوطرفہ ہوائی کرایہ کی مراعات بھی شامل ہیں۔
درخواست دینے کی آخری تاریخ
آج نیوز کے مطابق یہ نہایت اہم موقع ہے اُن خواتین کے لیے جو اپنی صلاحیتوں کے بدولت بہتر مستقبل کی خواہاں ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر کام کا تجربہ نہ صرف مالی استحکام لاتا ہے بلکہ اعتماد اور پیشہ ورانہ ترقی کے دروازے بھی کھولتا ہے۔
اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے درخواست فارم حتمی تاریخ یعنی 8 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ یہ درخواستیں او ای سی کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ مزید معلومات کے لئے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔