محکمہ موسمیات کی کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح، سہیل آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹ مفت کر دیے
ہواؤں کا نیا سلسلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا نیا سلسلہ 28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، کل شام سے 31 مئی تک آندھی کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ۲ہزار روپے فی تولہ مہنگا
بارشوں کی متوقع جگہیں
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
تربیلا ڈیم کی صورتحال
دوسری جانب شمالی علاقہ جات میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 71 فٹ بلند ہوگیا ہے۔
بھارت میں طوفانی بارشیں
ادھر بھارت میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جبکہ دہلی ایئرپورٹ بھی بارش سے متاثر ہوا ہے۔








