سندھ: پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی ٹیوشن فیس میں 200 فیصد اضافہ

سندھ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیس میں اضافہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی ٹیوشن فیس میں من مانے 200 فیصد اضافے سے طالب علموں اور والدین کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ٹرمپ تیسری مدتِ صدارت کیلئے انتخاب لڑیں گے؟ امریکی صدر نے خود بتا دیا

فیس کا حالیہ تاریخ

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سال 2019 میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس 10 لاکھ روپے سالانہ مقرر کی گئی تھی، کالجوں نے 2 سال تک اس پر عمل درآمد کیا اور پھر اس کے بعد اچانک فیسوں میں غیر معمولی اور من مانا اضافہ کر دیا، اب نجی میڈیکل کالجوں میں 5 سال کے دوران ایم بی بی ایس کی تعلیم پر ایک کڑور سے ڈیڑھ کڑور روپے فیس کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا: شیری رحمان

مالی مشکلات کا سامنا

فیس میں اضافے کے نتیجے میں طالب علموں اور ان کے والدین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ 5 سال کے تعلیمی دورانیے میں کتابوں، ڈریسنگ، ٹرانسپورٹیشن اور یومیہ اخراجات پر 20 لاکھ روپے کی لاگت بھی برداشت کرنا پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرین لاک ڈاؤن ایریاز میں دھواں چھوڑنے والے جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی خاموشی

دوسری جانب پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی جانب سے ٹیوشن فیس کی مد میں غیر معمولی، غیر اعلانیہ اور من مانے اضافے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ماضی کی فیس کی ساخت

2019 سے 2021 تک ایم بی بی ایس کی سالانہ فیس 10 لاکھ روپے ٹیوشن فیس فکسڈ تھی، تاہم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے ختم ہونے کے بعد پاکستان میڈیکل کونسل (PMC) نے ملک بھر کے میڈیکل کالجوں کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کر دیا جس کے بعد ان کالجوں نے اپنی فیسیں ازخود طے کرنا شروع کر دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...