لاہور: کوٹ لکھپت جنرل ہسپتال کی نرس پراسرار طور پر ہلاک
نرس کی پراسرار ہلاکت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت لاہور کے جنرل ہسپتال کی نرس پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: جیلوں کی انسپکشن ،ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں” خفیہ اطلاع “پر کارروائی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سمیت 3افسر معطل
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ نرس میمونہ ہاسٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ نرس میمونہ جنرل ہسپتال کے پنز وارڈ میں ڈیوٹی کرتی تھی۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے کہا کہ شواہد اکٹھے کر کے میمونہ کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوگا۔








