سندھ حکومت نے مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی پر مہم کا آغاز کردیا
سندھ حکومت کی مہم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف مہم کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: Unity Festival Organized by the Saudi Pakistani Professionals Community with Exciting Workshops
عملی اقدامات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف کارروائی کےلیے آئی جی، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن تیز ہو گیا
وزیر ٹرانسپورٹ کی بیان
اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں، کسی کو حق نہیں کہ وہ مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔
عید کے موقع پر اقدامات
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی عید کے موقع پر عوام کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ شہریوں پر بوجھ اور ناقابل قبول ہے۔ زائد کرایہ لینے والوں کو جرمانے، لائسنس معطلی اور روٹ پرمٹ منسوخ کیا جائےگا۔








