لیسکو کا رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ بڑا آپریشن، کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی، ملزمان کی جانب سے شدید فائرنگ

لیسکو کا بڑا آپریشن

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیسکو کا رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ بڑا آپریشن، کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی، ملزمان کی جانب سے شدید فائرنگ، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ موقع پر پہنچ گئے۔

بجلی چوری کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق ایکسیئن رائیونڈ علی رضا کی زیر نگرانی ایس ڈی او جیا بگا آصف خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لدھیکے گاؤں میں فرنس سٹیل اور پولٹری فارم پر کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی۔ ملزمان لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کررہے تھے۔ غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے پر ملزمان شہباز اور اشرف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لیسکو ٹیم پر حملہ کردیا۔ ملزمان نے شدید فائرنگ کرتے ہوئے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ دیگر افسران اور سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

ملزمان کی گرفتاری

پولیس نے موقع سے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ پولیس ٹیم کی جانب سے 400 کے وی اے اور 25 کے وی اے کا ٹرانسفارمر اتار لیا گیا۔ لیسکو کی جانب سے ملزمان کو 8 کروڑ روپے ڈٹیکشن بل چارج کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ "ہماری ٹیموں نے کامیاب آپریشن کیا، ایس ڈی او ایس ایز اور رینجرز کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ کوئی بجلی چور کتنا ہی طاقتور اور بااثر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا۔ لیسکو کے تمام افسران و اہلکار بلا خوف و خطر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، لیسکو کی اعلیٰ قیادت اور حکومتی مشینری ان کے ساتھ کھڑی ہے۔"

طوفان کے اثرات اور بحالی

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے لیسکو ریجن میں آنے والے شدید طوفان کے باعث ہونیوالے بریک ڈاؤن سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدترین طوفان سے بجلی کا نظام بری طرح درہم برہم ہوا تھا۔ طوفان کے فوری بعد لسیکو میں ایمرجنسی حالت کا نفاذ کر دیا گیا تھا۔ الحمدللہ جنگی بنیادوں پر تمام سسٹم بحال کر دیا گیا، اتنا بڑا بریک ڈاؤن اتنے کم وقت میں چلنا ہماری بہترین کاوش ہے۔ طوفان سے 500 کے وی سسٹم سے بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث 2300 فیڈرز بند ہو گیے تھے۔ انتہائی کم وقت میں خود، آپریشن روم سنبھال کر تمام گرڈ چلا دیئے، اتنے کم وقت میں سسٹم کی بحالی ٹیم کی ہمت سے ممکن ہوئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...